Time 26 اگست ، 2021
پاکستان

جنسی تعلقات رکھنے سے انکار پر لڑکے نے 15 سالہ منگیتر کو دوستوں کے حوالے کردیا

لڑکے کے دوستوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو مشروب میں شراب ملا کر پلادی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا— فوٹو: فائل
لڑکے کے دوستوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو مشروب میں شراب ملا کر پلادی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا— فوٹو: فائل

فیصل آباد میں شادی سے قبل جنسی تعلقات رکھنے کے لیے بلیک میل کرنے پر منگی توڑنے کی دھمکی دینے والی پندرہ سالہ لڑکی کے منگیتر نے اسے بات کرنے کے بہانے گھر سے بلوا کر دوستوں کے حوالے کر دیا۔

لڑکے کے دوستوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو مشروب میں شراب ملا کر پلادی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کو دو روز تک مری میں محبوس رکھا گیا بعد ازاں ملزمان نیم بے ہوشی کی حالت میں اسے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے منگیتر سمیت 4 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ بٹالہ کالونی میں درج کی گئی ایف ائی ار کے مطابق اویس نگر کی رہائشی پندرہ سالہ لڑکی کی منگی ایک سال قبل سیف نامی نوجوان سے ہوئی تھی جس نے منگنی کے بعد میزاب کو جنسی تعلقات قائم پر مجبور کیا اور اس دوران اس کی نازیبا وڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی نے منگی ختم کرنے کی دھکمی دی جس کا بدلہ لینے کے لیے سیف نے اسے اپنے گھر بلا کر کار میں اغوا کرکے لے گیا اور شراب پلا کر اپنے دوستوں بلاول ،طیب اور ذیشان کے حوالے کر دیا۔

دوستوں نے نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے مری لے گئے جہاں دوروز تک محبوس رکھنے کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :