27 اگست ، 2021
افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے افراد کو پاکستان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق آج خصوصی پرواز کے ذریعے 252 افراد افغانستان سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے افراد کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزے پر ایک ماہ پاکستان میں قیام کے بعد امریکا بھیج دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ افغانستان سے انخلا میں مدد کیلئے پاکستان نے امریکا اور نیٹو حکام کی مدد کی درخواست منظور کی ہے۔
31اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کیلئے امریکی درخواست پر 5 ہزار غیر ملکیوں کو کابل سے پاکستان لایا جائے گا جس کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں انتظامات کیے گئے ہیں۔