29 اگست ، 2021
پاکستان میں سرکاری سطح پر بہترین نسل کے گدھوں کی افزائش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر منصور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہادر نگر فارم میں ڈونیشن بریڈ امپروومنٹ پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر منصور کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت سرکاری سطح پر بہترین نسل کے گدھوں کی افزائش کی جائے گی اور مال برداری کے لیے بھی بہترین جانور دستیاب ہو سکیں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گدھے کی کھال اور دودھ سے خاص قسم کا مادہ جینوٹن حاصل ہوتا ہے جسے کاسمیٹکس کے سامان کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے جو ایکسپورٹ بھی کیا جا سکے گا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ اوکاڑہ کے گورنمنٹ لائیو اسٹاک فارم میں پیدا ہونے والے گدھے برآمد بھی کیے جائیں گے۔