21 اگست ، 2021
سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے دس گدھے چوری کرنے کے بعد انہیں ہلاک کرکے کھالیں اتار لیں،گوشت اور ڈھانچے قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں چک دوبرجی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھروں سے دس گدھے چوری کیے۔
گدھوں کو ہلاک کرکے ان کی کھالیں اتار لیں جبکہ گوشت اور ڈھانچے قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔