پاکستان
Time 03 ستمبر ، 2021

پاکستان نے سید علی گیلانی کی میت چھیننے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے سینیئر حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی ان کے گھر سے قبضے میں لیا تھا اور پھر ان کی وصیت کے بر خلاف تدفین کردی تھی۔

قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں ایک کمرے میں بند کردیا تھا۔

اس معاملے پر اب پاکستان نے بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی ناظم الامور کو سید علی شاہ گیلانی کی میت چھیننے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا تھا۔ قابض بھارتی فورسز نے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :