لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج

سائرہ بانو کو28 اگست کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
سائرہ بانو کو28 اگست کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سائرہ بانو کو سانس لینے میں مشکلات، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کی شکایت پر 28 اگست کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کے قریبی دوست فیصل نے  بتایا تھا کہ دلیپ کمار کی موت کا گہرا اثر سائرہ بانو کی صحت پر ہوا ہے اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پر سائرہ بانو کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :