کورونا: ایک ہفتے کے دوران میرپور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 فیصد رہی: فائل فوٹو
 کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 فیصد رہی: فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کردی جس میں ملک بھر کے کورونا پھیلاؤ والے 5 شہروں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح میر پور میں 17.18 فیصد رہی جب کہ مظفر آباد میں کورونامثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 14.44 فیصد رہی۔

وزرات صحت کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 ،فیصل آباد میں 11.32 فیصد  اور لاہور میں 10.76 فیصد رہی جب کہ  ملک کے 28 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج رہے۔

مزید خبریں :