Time 19 ستمبر ، 2021
پاکستان

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ن لیگ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزيب نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اُکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا تھاکہ چیف الیکشن کمشنر اوران کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت  وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزرا کی جانب سے آج پریس کانفرنس کی گئی جس میں ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کیے گئے۔

مزید خبریں :