15 فروری ، 2012
واشنگٹن…ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں ہیں، پانچ کروڑ دس لاکھ اہل ووٹرز شامل نہیں جب کہ دو کروڑ چالیس لاکھ غلط ووٹرز درج ہیں ،جن میں اٹھارہ لاکھ ایسے ووٹرز ہیں جن کا انتقال ہوچکا ہے۔یہ ریسرچ رپورٹ امریکی غیرسیاسی تنظیم Pew Center نے اپنی ریسرچ کے بعد جاری کی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ انتخاباتی فہرستوں میں پانچ کروڑ دس لاکھ اہل ووٹرز شامل نہیں ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں آٹھ میں سے ایک ووٹر غلط درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹرلسٹوں میں ستائیس لاکھ پچاس ہزار افراد ایسے ہیں جن کے نام ایک سے زیادہ ریاستوں میں درج ہیں۔جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کے پتے غلط درج ہیں۔Pew center کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیکر کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غلطیوں سے ووٹر کا اعتماد مجروح اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسے ضائع کرنے کی برابر ہے۔