دنیا
Time 22 ستمبر ، 2021

طالبان جنگجوؤں نے امریکی ہیلی کاپٹر کے پروں کو جھولا بنا لیا، ویڈیو وائرل

طالبان جنگجوؤں کی امریکی ہیلی کاپٹر کے پروں پر جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی فوج کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا جنگی سازو سامان طالبان جنگجوؤں کیلئے تفریحی کا سامان بن گیا ہے۔

کبھی جنگجوؤں کی امریکی سازو سامان کو تفریح کا ذریعہ بنانے کی ویڈیو سامنے آتی ہے تو کبھی افغان بچے امریکی فوجی بکتر بند کو جھولا بنائے نظر آتے ہیں۔

اب ایک بار پھر طالبان جنگجوؤں کی امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو بطور جھولا استعمال کرنے کی ویڈیوسامنے آئی ہے۔

افغان صحافی بلال سرورے نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ثبوت ہے کہ طالبان جنگجوؤں کو بلیک ہاک سے کھیلنا پسند ہے۔

 ویڈیو جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان جنگجو شیڈز میں کھڑے بلیک ہاک کے پروں پر بیٹھے جھولا جھول رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیک ہاک کے چاروں پروں طالبان جنگجو سوار ہیں اور دیگر پروں کو دھکا لگا کر ان کو جھولا دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :