ٹھنڈے پانی سے نہانے والے افراد آفس کی کم چھٹیاں کرتے ہیں: تحقیق

صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا ایک مشکل عمل ہے —فوٹو: فائل
صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا ایک مشکل عمل ہے —فوٹو: فائل 

صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا ایک مشکل عمل ہے  لیکن کافی لوگ اس کو عادت بنا چکے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے جسمانی صحت کو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔

نیدرلینڈز کی ایک تحقیق کے مطابق جوافراد ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں وہ گرم پانی سے نہانے والے افرادکے مقابلے میں بیماری کی وجہ سے  اپنےآفس یا کام  سےکم چھٹی کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو 4گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں ہر روز گرم پانی سے نہانے کو کہا گیا لیکن اس میں سے ایک گروپ کو آخر میں 30 سیکنڈز، دوسرے کو 60 سیکنڈز اور تیسرے کو 90 سیکنڈز  ٹھنڈے پانی سے نہانے کا کہا گیا  اور انہیں بولا گیا کہ وہ ایک مہینے یہ عمل جاری رکھیں۔

3 ماہ بعد معلوم ہوا کہ جس گروپ کے افراد  ٹھنڈے پانی سے نہائے تھے انہوں نےاپنے آفس یا کام سے 29فیصد کم بیماری کی چھٹیاں لیں۔

ٹھنڈے پانی سے نہانےکی وجہ سے لوگ بیمار نہیں ہوئے یہ واضح نہیں ہے  لیکن کچھ تحقیقات سے  معلوم ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے  سے انسان کے مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے۔

جمہوریہ چیک کی ایک تحقیق کے مطابق جب نوجوان ایتھلیٹس کو 6 ہفتے تک ہفتے میں3 بار ٹھنڈے پانی سے نہانے کو کہا گیا  تو اس وجہ سے ان کے مدافعتی نظام میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ کچھ نتائج سے یہ  بھی معلوم ہوا کہ  ٹھنڈے پانی سے نہانے سےآپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ  ذہنی صحت کے فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ٹھنڈے پانی سے نہانے کے جہاں فوائد نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس سے نقصانات بھی  ہوسکتے ہیں، جسم پر ایک دم سے  ٹھنڈا پانی گرنا دل کے مریضوں کیلئے  خطرےکا باعث بن سکتا ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :