05 اکتوبر ، 2021
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ جانےکا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما لیکس میں چند لوگوں کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس لے اور ان وزرا اور سرکاری افسران سے استعفیٰ لیا جائے جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کی توسیع کے حق میں نہیں ، آئین کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی کی جائے۔
انہوں نے 31 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں ملک بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو جمع ہونے کی کال دیتے ہوئےکہا کہ جماعت اسلامی قومی ایشوز پر آواز اٹھاتی رہے گی۔