Time 06 اکتوبر ، 2021
کھیل

وزیراعظم پر تنقید، سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکمنٹری پینل سے آؤٹ

سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکوکمنٹری پینل سےنکال دیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل نے سابق کرکٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ ٹی وی کے کمنٹری پینل سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مائیکل سلیٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کی تھی جس کے باعث انہیں پینل سے باہر کیا گیا ہے۔

مائیکل سلیٹر نے مئی میں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اور اس وقت بھارت میں پھنسے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کھل کر حمایت کی تھی۔

بھارت میں ڈیلٹا ویرینٹ کے بدترین پھیلاؤ کے دوران مائیکل سیلٹر خود دیگر کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل کے سلسلے میں بھارت میں ہی موجود تھے۔

نجی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے سلیٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کی وجہ ادارے کا بجٹ اور بزنس کے معاملات بتائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :