کھیل
Time 09 اکتوبر ، 2021

کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل بھی دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر مایوس

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ہونا ہر ایک کے لیے مایوس کُن تھا: گپٹل۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ہونا ہر ایک کے لیے مایوس کُن تھا: گپٹل۔ فوٹو: فائل

کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے بھی نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارٹن گپٹل کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ہونا ہر ایک کے لیے مایوس کُن تھا، ہم اُمید کرتے ہیں کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ لوٹ آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں میچز کھیلنے کےخواہشمند تھے اس لیے دورہ پاکستان ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔

مارٹن گپٹل کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم یو اے ای کی کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوگی اس لیے  ہمیں  مقابلےکے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اُترنا ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے اور  پاکستان اور  نیوزی لیند کے درمیان میچ 26 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے17 ستمبر کو  پہلے ون ڈے سے قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر  پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا تھا۔

مزید خبریں :