پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2021

کراچی میں تاجر کو گولیوں کے ہمراہ ایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول

کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں گولیوں کے ساتھ دوبارہ ملنے لگیں، جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی نامعلوم افراد گھر پر دے گئے۔

پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی موصول ہو ئی ہے، بھتے کی پرچی اور 9 ایم ایم کی پستول کی دوگولیاں نامعلوم افراد تاجر کے گھر پر دے گئے، بھتے کی پرچی میں تاجر سے ایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 واقعےکا مقدمہ تاجرکی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان تاجر کے گھر پر ڈرائیورکو لفافہ دے کر چلے گئے، لفافے میں نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں اور ایک پرچی موجود تھی، پرچی میں پیسے نہ دینے پر تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔

 تاجرکوبھتے کی پرچی 5 اکتوبر کو بھیجی گئی اور اگلے روز واقعے کا مقدمہ درج ہوا ،مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو منتقل کردی گئی ہے،  تاہم اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ 

مزید خبریں :