شہر شہر
01 مارچ ، 2017

برف خانہ مالک کو پستول کی گولی کیساتھ 10لاکھ بھتے کی پرچی

برف خانہ مالک کو پستول کی گولی کیساتھ 10لاکھ بھتے کی پرچی

 

میرپورخاص میں برف خانے کے مالک کو لفافے میں پستول کی گولی اور دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملنے کے بعد تاجروں میں خوف پھیل گیا ہے۔

میرپورخاص پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے برف خانے کے مالک جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس کے کارخانے کے دروازے پر لفافہ ملا، کھولا تو اس میں دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی اور پستول کی گولی ملی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت ملی ہے، تفتیش کی جارہی ہے، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

مزید خبریں :