16 اکتوبر ، 2021
آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر (17 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔