پاکستان
13 جولائی ، 2013

پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیلجیم میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیلجیم میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی … بیلجیم میں مقامی حکام اور پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ، 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ہشیش اور کوکین پکڑ ے جانے کے علاوہ امپورٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق جعلی کاغذات پر پاکستان سے تولیہ کے کنسائنمنٹ میں 3 ٹن ہشیش بیلجیم بھیجی گئی۔ اطلاع ملنے پر پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیلجین حکام کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرکے کنسائمنٹ کے افغان نژاد امپورٹر کو گرفتار کرلیا۔ تولیوں کے بیچ میں چھپائی گئی ہشیش برآمد ہونے کے علاوہ امپورٹر کی نشاندہی پر بیلجیم میں ہی اس کے ٹھکانے سے 1 ٹن کوکین بھی پکڑی گئی۔ قبضے میں لی گئی ہشیش اور کوکین کی مجموعی مالیت 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ادارے کی ایک ٹیم بیلجیم میں موجود ہے اور اسمگلنگ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :