پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

چچا نے لڑکے سے بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا

گھوٹکی: چچا نے مبینہ طور پر دوست سے موبائل پر بات کرنے پر بھتیجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے اسٹیشن روڈ کے علاقے میں ملزم محراب لکھن نے بھتیجی کو مبینہ طور پر لڑکے سے موبائل پر بات کرتے ہوئے  دیکھا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  نے طیش میں آکر بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے آٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :