کاروبار
15 فروری ، 2012

تجارت کا فروغ، اسلام آبادمیں پاک بھارت مذاکرات

تجارت کا فروغ، اسلام آبادمیں پاک بھارت مذاکرات

اسلام آباد…پاک بھارت وزراء تجارت مذاکرات آج ہو رہے ہیں جس کے لیے بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے مسائل حل ہوں گے ، معاشی تعلقات اچھے ہونے سے دونوں ممالک میں خوشحالی ہوگی۔اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات میں ہر مسئلے پر بات کی جائے گی ، باہمی تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی،وزرات تجارت کے مطابق وزراء تجارت مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور نان ٹیرف رکاٹوں کو دور کرنے کیلئے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔پاکستانی وفدکی سربراہی وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی وزیر صنعت وتجارت آنند شرما کریں گے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان کسٹم میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف معاہدوں پردستخط کئے جانے کاامکان ہے۔

مزید خبریں :