دنیا
15 فروری ، 2012

بینکاک بم دھماکے میں ایران ملوث نہیں،وزارت خارجہ

بینکاک بم دھماکے میں ایران ملوث نہیں،وزارت خارجہ

تہران…ایران نے بینکاک بم دھماکے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کوجھوٹاقراردیاہے۔تھائی لینڈ کی پولیس کاکہناہے کہ دو مشتبہ ایرانی افراد کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے ،جن کا تعلق بینکاک بم دھماکوں سے ہوسکتاہے تاہم ابھی ان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بم دھماکے میں ایران کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل ،ایران اور تھائی لینڈ کے تعلقات خراب کرانے کی سازش کررہاہے۔اسرائیل نے پچھلے ہفتے نئی دلی میں بھارتی سفارت خانے کے عملے ،اور جارجیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد کی تھی جب کہ ایران نے ان الزامات کو بھی مسترد کردیاتھا۔

مزید خبریں :