کھیل
Time 27 اکتوبر ، 2021

پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان نے کیا کہا؟

یہ مایوس کن ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان جیسی اچھی ٹیم سے تھا اور میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، کیوی کپتان__فوٹو: رائٹرز/فائل
 یہ مایوس کن ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان جیسی اچھی ٹیم سے تھا اور میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، کیوی کپتان__فوٹو: رائٹرز/فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر کیوی کپتان کین ولیمسن کا بیان بھی سامنے آگیا۔

کین ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک وقت میں یہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا محسوس ہورہا تھا، اس پچ پر شاٹ لگانا کافی مشکل تھا لیکن شعیب ملک اور آصف علی نے بڑے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کیوی کپتان نے مزید کہا کہ شعیب اور آصف بہت خوبصورتی سے میچ کو اختتام تک لے کر گئے۔

ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان جیسی اچھی ٹیم سے تھا اور میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

کیوی کپتان نے کہا کہ بدقسمتی سے میچ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں ہوا، اگر ہم پاکستان کی اننگز کو دیکھیں تو انہوں نے آخری اوورز میں شاندار کھیل پیش کیا، پاکستانی بیٹرز نے ہمیں ٹھیک سے بولنگ کرانے کا وقت ہی نہیں دیا۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور آگے بڑھیں__فوٹو: گیٹی
کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور آگے بڑھیں__فوٹو: گیٹی

انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا اس طرح کی مشکل بیٹنگ پچ پر 135 کے ہدف کا تعاقب مشکل ہوگا لیکن پاکستان جیسی ٹیم کیلئے یہ اسکور ناکافی تھا۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور آگے بڑھیں۔

مزید خبریں :