Time 27 اکتوبر ، 2021
پاکستان

چمن: فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

چمن میں فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران مقامی کلب کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا —فوٹو: فائل
چمن میں فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران مقامی کلب کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا —فوٹو: فائل

چمن میں آل بلوچستان ڈپٹی کمشنر کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران مقامی کلب کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

چمن میں صوبائی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ میں رازق فٹبال کلب چمن اور ملت کلب کے درمیان میچ جاری تھا کہ رازق کلب کے 30 سالہ کھلاڑی محمد اسلام دوران میچ اچانک  گرگئے ، انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ اس دوران انتقال کر گئے۔

 ڈاکٹرز کے مطابق محمد اسلام کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی۔

 آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ایونٹ میں 2 دن کے میچز ملتوی کردیے گئے ہیں، جمعے کو شیڈول کے مطابق مقابلے ہوں گے ۔

مزید خبریں :