پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

امریکی نمائندہ مارک گراسمین کی آرمی چیف،وزیرخارجہ سے ملاقاتیں

امریکی نمائندہ مارک گراسمین کی آرمی چیف،وزیرخارجہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مارک گراسمین نے اپنے دورہ کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، افغانستان میں امن اور امریکی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ بارے بات چیت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں :