پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

شمالی وزیر ستان میں امر یکی دباؤ پر آپر یشن نہیں کیا جا ئیگا ‘بشیر بلور

 شمالی وزیر ستان میں امر یکی دباؤ پر آپر یشن نہیں کیا جا ئیگا ‘بشیر بلور

لاہور… سینئر صوبائی وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت کی مدت میں توسیع ہونے کا کوئی امکان نہیں‘شمالی وزیر ستان میں امریکی دباؤ پر آپر یشن نہیں کیا جا ئیگا بلکہ تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں ہونگے ‘آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو مزید متحد ہونا ہوگا ‘ملالہ یوسف زئی کی امن اور تعلیم کیلئے جدوجہد مثالی ہے ۔ وہ داتا در بار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلورنے داتا در بار پر ملکی سا لمیت اور ملالہ یوسف زائی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ بشیر احمد بلور نے کہا کہ مجھے آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں، مگر پاکستان کے حالات میں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کر نا چاہتے ہیں لیکن ہم انکے خلاف آخری حدتک جا ئینگے اور جہاں ضروری ہوا وہاں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جا ئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :