پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

حکمرانوں کی پالیسوں سے ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے،نواز شریف

 حکمرانوں کی پالیسوں سے ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے،نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکا م پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے ‘کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں مسائل کا حل ممکن نہیں‘موجودہ حکمران مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ان کی توجہ صرف لوٹ مار پر مرکوز ہے‘ن لیگ کا مشن غریب عوام کے مسائل کا حل اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ پارٹی عہدیداران اور کارکن انتخابات کی تیار ی کریں ہم نے ہر صورت چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانی ہے۔ وہ اتوار کو جاتی امرا میں سیالکوٹ کے پارٹی رہنما ملک عبد الشکور‘ملک عابد اور ملک ضیافت سمیت دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ ن لیگ وہ واحد جماعت ہے جو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی اور عوام کو اعتماد میں لیتی ہے اور ہمارے تمام فیصلے ملک اور جمہوریت کے مفاد میں ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پاکستان کے عوام انتہائی پریشان ہیں اور مجھے بھی ملکی حالات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ‘ ملک میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے جس میں ملک ترقی یافتہ اور خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں مسائل کا حل ممکن نہیں ملک موجودہ حکمران کر پشن ختم کر نے کی بجائے اسکو فر وغ دینے میں مصروف ہیں ۔

مزید خبریں :