دنیا
Time 31 اکتوبر ، 2021

’ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے‘، طالبان ترجمان کی افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی— فوٹو:فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی— فوٹو:فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی۔

افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیکر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ایونٹ میں افغان ٹیم کی دوسری فتح ہے۔

اس فتح پر افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ نمیبیا کے خلاف جیت پر کھلاڑیوں، بورڈ اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے۔

مزید خبریں :