21 اکتوبر ، 2012
پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے میاں نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لینے کا الزام لگا نے والے کیوں یہ بھول گئے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آ ئی ایس آ ئی کا سیاسی سیل بنایا تھا اور پیپلز پارٹی کے صدر فاروق لغاری نے اسے ایوان صدر کا رخ دکھا تے ہو ے بھٹو کی بیٹی کی حکو مت گرا ئی تھی، اب اسی سیل کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی ہمدردی اور مظلو میت کا ووٹ لینا چا ہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی میں سیاسی سیل بنا کر بھٹوبھی قومی مجرم بن گیا ہے۔ سپریم کو رٹ کے حا لیہ فیصلے میں نا مزد ملز مان جنرل اسلم بیگ اور جنرل اسد درا نی کو بھی نواز شریف نے ہی اپنے دور میں فا رغ کیا تھااور اسی اسلم بیگ کو پیپلز پارٹی نے تمغہ جمہو ریت سے نوازا تھا اور اسد درا نی کو بیرون ملک سفیر بنا کر بھیجا ۔