Time 03 نومبر ، 2021
کھیل

بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی یکطرفہ ہار، پاکستانیوں کے مزے مزے کے تبصرے

گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی —فوٹو:اسٹار اسپورٹس
گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی —فوٹو:اسٹار اسپورٹس

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بدھ کے روز گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی۔

افغانستان کے کھلاڑی شروع سے ہی میچ میں سست دکھائی دیے ،ناقص فیلڈنگ ہو یا پھر خراب بولنگ اور بیٹنگ ، پاکستانی شائقین نے افغانستان کی  ٹیم پر سوال اٹھاتے ہوئے مزے مزے کے تبصرے کیے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ فکسڈ ہونے کا ٹرینڈ بھی چلا۔

واضح رہے کہ بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس نے بقیہ 2 میچز اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے کھیلنے ہیں۔

مزید خبریں :