پاکستان
22 اکتوبر ، 2012

زلزلہ متاثرین، وزیراعلیٰ بلوچستان اور فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس

زلزلہ متاثرین، وزیراعلیٰ بلوچستان اور فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد… اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو عدم ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی،چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگرفریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روزمیں تحریری جواب طلب کرلیا ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے زلزلہ متاثرین کو ادائیگیاں نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، چیئرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر قادر اور چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگرفریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئے ہیں۔ عدالت نے تمام فریقین سے 14روزمیں تحریری جواب بھی طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند ماہ قبل زیارت اور پشین کے زلزلہ متاثرین کو مختص کی گئی رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم حکام کی جانب سے امداد تقسیم نہیں کی گئی جس کے بعد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

مزید خبریں :