Time 07 نومبر ، 2021
پاکستان

حکومت نے پہلے ٹی ایل پی کو دہشتگردکہا پھر ان سے معاہدہ کرلیا، رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) سے معاہدے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ  حکومت نے پہلے ٹی ایل پی کو دہشت گرد کہا، بھارت سے فنڈنگ کا بھی الزام لگایا اور  پھر اگلے روز  ان کے تمام مطالبات مان کر معاہدہ کرلیا۔

رانا ثنااللہ کے مطابق حکومت پر سو پیاز اور سو جوتے والی مثال صادق آتی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان تباہ کردیا، ان سےنجات ضروری ہے۔


مزید خبریں :