Time 07 نومبر ، 2021
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی تاہم اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ورلڈکپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس لیےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ  پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔

مزید خبریں :