09 نومبر ، 2021
افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ ہم دنیاکیلئےخطرہ نہیں ہیں اور ہم دوسرےممالک سےاعتمادسازی کیلئےتیارہیں۔
سراج الدین حقانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری جنگ اپنی آزادی کے جائز حق کے لیے تھی ، ہم دنیا سے بہتر تعلقات کے خواہاں اور دوحہ معاہدے کےپابند ہیں۔
خیال رہے کہ 15 اگست پر کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر 2021 کو عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا۔
عبوری کابینہ میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور 1996 سے 2001 تک طالبان کے سابق دور میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہےہیں۔
اس کے علاوہ طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جبکہ سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے جن کی گرفتاری پر امریکا نے لاکھوں ڈالرز انعام کا اعلان کررکھا ہے۔