Time 11 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں مزید 2 اور حیدرآباد میں ایک نادرا میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ

وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا: نادرا حکام/ فائل فوٹو
 وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا: نادرا حکام/ فائل فوٹو

سندھ میں نادرا کے مزید تین میگا سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو میگا سینٹرز کراچی اور ایک حیدرآباد میں بنائے جائیں گے۔

 نادرا حکام کے مطابق میگا سینٹرز پر دو شفٹوں میں قومی شناختی کارڈز بنانےکی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ ضلع شرقی اور ملیر کراچی میں ایک ایک میگا سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ لیاقت آباد اور کورنگی نادرا رجسٹریشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

نادرا حکام کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ  شہرمیں 4 ایم آر وین(موبائل رجسٹریشن وین) کا اضافہ کردیا گیا ہے، نادرا کی مزید 4 ایم آروین کی شمولیت کے بعد کراچی کا مجموعی فلیٹ 23 ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل گھوڑا باڑی، میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی اور عمرکوٹ کی تحصیل سامارو میں بھی نئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

حیدرآباد اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں ان نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے۔

مزید خبریں :