پاکستان
Time 15 نومبر ، 2021

جان لیوا بیماری خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز ہوگیا

خسرہ اور  روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم آج سے شروع ہو گئی۔

خسرہ او روبیلا سے بچاؤ کی  آج سے شروع ہونے والی  مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا جان لیوا بیماری ہے جس کے پیش نظر قومی مہم کے دوران لاہور میں 48 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے لہٰذا  والدین اپنے بچوں کو  ضرور  ویکسینیٹ کروائیں۔

مزید خبریں :