Time 15 نومبر ، 2021
پاکستان

پی ڈی ایم کا حکومتی متنازع قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے  حکومتی متنازع قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن اتحاد اور جمعیت علمائے اسلامم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومتی متنازع قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کو تجاویزکی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی 22 نومبر کو طلب کرلیاگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تجاویزکی تیاری کیلئے قائم پینل وکلا سے مشاورت اور ضابطےکی کارروائی مکمل کرےگا جبکہ 23 نومبرکوپی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور پشاورمیں احتجاجی جلسے طے شدہ نظام الاوقات کےمطابق کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا، کمیٹی اجلاس جلد بلاکرمشترکہ اجلاس کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر بدھ کو بلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :