کھیل
23 اکتوبر ، 2012

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ایبٹ آباد میں ہوگا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ایبٹ آباد میں ہوگا

ایبٹ آباد…پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ایبٹ آباد میں ہوگا جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کیاجلاس میں ورلڈ ٹی20 سے متعلق کوچ، منیجر اورکپتان کی رپورٹ پربحث کاامکان ہے، جبکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں بھی اہم معاملات پربات ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر بولنگ کوچ محمد اکرم اورکئی دوسرے افراد کی تقرری کی منظوری لی جائے گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد پاکستان پریمیئر لیگ کے بارے میں پیشرفت سے آگاہ کریں گے جبکہ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے اطلاق کامعاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

مزید خبریں :