18 نومبر ، 2021
لاہور: رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی اراکین کے (ن) لیگ کے ساتھ رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے درجنوں اراکین و اتحادی افراد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے میں تھے، 25 سے 26 اراکین اپنی جماعت کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق (ن) لیگ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ڈنڈا کھانے کی سکت نہیں رکھتے، اگر یہ ڈنڈا ہٹاتے ہیں تو ان کے خلاف ووٹ دینے کو بھی تیار ہیں۔
پروگرام میں رانا ثنااللہ کی بات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یہ ووٹ کی عزت ہے کہ آپ مخالف جماعتوں کے لوگوں سے رابطے کرتے ہیں، پارٹی اراکین کو کال چیف وہپ نے کی تھیں۔