18 نومبر ، 2021
پنجاب حکومت نےتحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاہدے کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزارتِ داخلہ کو بھجوا دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں ٹی ایل پی کی جانب سے حکومتی معاہدے پر ردعمل کو سراہا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کے 2 ہزار 260 افرادکو رہا کرنے کے علاوہ سعد رضوی سمیت 400 سے زائد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رہائی دینے کے ساتھ ان پر مختلف نوعیت کے 40 مقدمات عدالتوں سے واپس لینے کےلیے اقدامات کیے گئے ۔
اس کے علاوہ سعد رضوی اور دیگر پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی ختم کیے گئےہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما سعد رضوی کو رہا کیا گیا۔