Time 20 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی انٹر بورڈ نے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے بارہویں جماعت پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 94 فیصد سے زائد رہا— فوٹو: فائل
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے بارہویں جماعت پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 94 فیصد سے زائد رہا— فوٹو: فائل

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے بارہویں جماعت پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا  جس میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 94 فیصد سے زائد رہا۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر سعید الدین کے مطابق سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22 ہزار  219 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 21ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 20ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

امتحانات میں 4 ہزار 686 امیدواروں نے اے ون گریڈ،  2ہزار 795 امیدواروں نے اے گریڈ، 2 ہزار  913 امیدواروں نے بی گریڈ، 3 ہزار  800 امیدواروں نے سی گریڈ،  4ہزار 798 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور ایک ہزار 845امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :