23 نومبر ، 2021
قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے 4 سال میں 148 ارب روپے ریکورکرلیے، اِن ڈائریکٹ ریکوری 78 ارب روپے رہی، جب کہ ڈائریکٹ ریکوری 10 ارب روپے رہی۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی، 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کےدور میں 60 ارب روپےسےزائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائرکیےگیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاؤسنگ سیکٹر میں 33 ارب 86 کروڑ اور فراڈ کیسز میں ساڑھے 6 ارب روپے ریکورکیےگئے، واپڈا کو 5 ارب 50 کروڑ اور ایل ڈی اے کو 2 ارب 96 کروڑ روپےکی ریکوری کرائی گئی۔
بینکنگ سیکٹر میں ایک ارب 14کروڑ روپے اورپنجاب کوآپریٹو بینک کے 1 ارب 67 کروڑ روپےریکورکروائےگئے۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں حکومت پنجاب کے 1 ارب 72 کروڑ روپے بھی ریکور کروائے گئے۔