24 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن . . .. امریکا نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد ہے اور امریکی موقف میں اس پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈ لائن پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ سرحد ہے اور امریکا کا ڈیورنڈ لائن پر یہ موقف برقرار ہے۔