انٹرٹینمنٹ
24 اکتوبر ، 2012

ہالی ووڈ کی نئی فلم’آئرن مین تھری‘کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا

ہالی ووڈ کی نئی فلم’آئرن مین تھری‘کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا

ہالی ووڈ…این جی ٹی…ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن سیریز آئرن مین کی نئی 3Dفلم"آئرن مین تھری"کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہدایتکا رشین بلیک کی اس ایکشن فلم میں ایک بار پھر رابرٹ ڈاؤنے جونےئر آئرن مین کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رابرٹ ڈاؤنے کے علاوہ گنیتھ پالٹرو،Sir Ben Kingsley،جیمز بیج ڈیل،ربیکا ہال اورGuy Pearceاہم کردار ادا کررہے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت رابرٹ ڈاؤنے جونےئر کی بطور ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین یہ نئی فلم اگلے سال26اپریل کو برطانیہ اور3مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :