Time 06 دسمبر ، 2021
پاکستان

گھوٹکی: موٹروے چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی: پولیس ترجمان/ فائل فوٹو
جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی: پولیس ترجمان/ فائل فوٹو

گھوٹکی میں موٹروے 5 کی حفاظتی چوکی  پر ڈاکوؤں کے حملے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق گھوٹکی میں موٹر وے 5 کی حفاظتی چوکی  پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ چوکی پر موجود دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی۔

مزید خبریں :