دنیا
Time 08 دسمبر ، 2021

طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں کمی

طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات 40 فیصد کم ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل
طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات 40 فیصد کم ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے چار ماہ مکمل ہونےکو ہیں اور اس دوران عالمی سطح پر افغان حکومت کے تعلقات استوار ہوئے اور نہ تجارتی روابط بحال ہوئے جبکہ طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات 40 فیصد کم ہو گئی ہے۔

ایڈیشنل کسٹم کلکٹر محمد طیب کا کہنا ہے کہ افغانستان کا بینکنگ نظام مکمل طورپر فلاپ ہے، ٹی ٹی نہیں ہوتی اور شہریوں کی قوت خرید بھی کمزور ہو گئی ہے۔

پاکستان نے طالبان حکومت کے 15 اگست سے لیکر15 نومبر تک طور خم، چمن، غلام خان اور خرلاچی کے راستے 27702 ملین روپے مالیت کی اشیاء افغانستان کو برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی دوران برآمدات کی مجموعی مالیت 46602 ملین روپے تھی۔

تاجر محمد صدیق شنواری کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کو لوکل کرنسی میں افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چاہیے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کی دیگر ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف افغانستان کی اقتصادی حالت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :