Time 26 جولائی ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کردی جس کے باعث فلسطینی شہری قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تازہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کے بعد فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

ادھر رفح میں مزاحمتی گروپس کے حملے میں متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ڈرون کی نگرانی کرنے والے ڈرون ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔


مزید خبریں :