Time 10 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور میں 2021 کے پہلے 11 ماہ میں 392 شہری قتل کیےگئے: پولیس/ فائل فوٹو
لاہور میں 2021 کے پہلے 11 ماہ میں 392 شہری قتل کیےگئے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 11 ماہ کے دوران 392 شہری قتل کیے گئے جب کہ 28 افراد کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 2021 کے پہلے 11 ماہ میں 392 شہری قتل کیےگئے، 8 شہریوں کو تاوان کی خاطر اور 2 ہزار 327 شہریوں کو دیگر مقاصد کے لیے اغوا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈکیتی کی 28 اور راہزنی کی 8  ہزار 307 وارداتیں ہوئیں، چوری کی 2 ہزار 927 جب کہ کار، موٹر سائیکل اور موبائل چوری کی12 ہزار50 وارداتیں سامنے آئیں۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کے 948  ملزموں کوگرفتار کرکے 112 کا چالان مکمل کیا گیا، اغوا برائے تاوان کے 7 کیسز حل کیے گئے اور صرف ایک مقدمہ زیر تفتیش ہے جب کہ ڈکیتی کے دوران قتل کے 5  مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں کو بھجوا دیےگئے۔

مزید خبریں :