16 دسمبر ، 2021
ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں ہتھکڑی لگائے بغیر پیش کیا گیا۔
ایم پی اے جام اویس کو ہتھکڑی لگائے بغیر عدالت میں پیش کرنے پر مدعی کے وکلا نے اعتراض اٹھایا۔
جیل حکام نے کہا کہ ملزم ایم پی اے کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔
جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ کوئی قانون ہی نہیں کہ بی کلاس کے ملزم کو ہتھکڑی نہ لگائی جائے،ہتھکڑی صرف بچوں اور خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔
اس کے علاوہ تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری چالان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔