16 فروری ، 2012
ایکٹون،کیلی فورنیا … این جی ٹی…یوں تو آنکھیں اور بینا ئی بہت بڑی نعمت ہیں لیکن کچھ با ہمت افراد اس نعمت سے محر وم ہو تے ہو ئے بھی اہم کا رنامے سر انجا م دے جا تے ہیں ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم Taylor Howell بھی ایک ایسا ہی بچہ ہے جو نا بینا ہونے کے با وجود نہا یت مہا رت سے گھڑ سواری کر تا ہے ۔Taylorکم عمری میں کینسر کے مر ض مبتلا ہو نے کے با عث آنکھو ں کی ر وشنی سے محرو م ہو گیا تھالیکن اس نے اپنے شو ق کو تر ک نہ کیا۔ نا بینا ہونے کے باوجو د کسی ما ہر گھڑ سوار سے کم نہیں جو گھوڑ ے کی لگا م تھا م کر اسے اپنے مکمل قابو میں رکھتا ہے ۔