پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2021

لاہور ہائیکورٹ میں سردیوں میں باربی کیو پر پابندی کی تجویز پیش

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کو اسکولوں میں سردی کی چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنے کی تجویز پر غور کی ہدایت کردی۔

عدالت میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر نے سردیوں میں باربی کیو پر پابندی کی تجویز  پیش کردی اور عدالت کوبتایا کہ بار بی کیو کی وجہ سے دھواں بڑھتا اور اسموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے مقامی وکلاء کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم کا نوٹیفکیشن طلب کرتےہوئےجرمانے ادا نہ کرنے والے بھٹے بند کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کمرشل عمارتوں کی تیزی سے تعمیر کی نشاندہی پر اس کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کیس پرمزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

مزید خبریں :